۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام سید علی فضل الله امام جمعه بیروت

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید علی فضل اللہ نے کہا کہ لبنانی شیعوں کی سپریم اسلامی اسمبلی کے سربراہ آیۃ اللہ قبلان نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں صرف کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ بیروت حجۃ الاسلام سید علی فضل اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ لبنانی شیعوں کی سپریم اسلامی اسمبلی کے سربراہ آیۃ اللہ قبلان نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں صرف کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیۃ اللہ عبد الامیر قبلان کی المناک رحلت ایک عظیم قومی سانحہ ہے۔مرحوم و مغفور محروموں کے مددگار اور ہمدرد تھے اور ہمیشہ اتحاد،بقائے باہمی اور اعتدال کے لئے کوششیں کرتے تھے۔

امام جمعہ بیروت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا اظہار آیۃ اللہ قبلان کی اہم خصوصیات تھیں،کہا کہ مرحوم نے مظلوموں کا دفاع کیا اور عربوں اور مسلمانوں کے مسائل خصوصاً مسئلہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .